ہفتہ, اگست 30

چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ آئین پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو رہا، صوبوں نے مل کر ملک بنایا، ملک حکومت کی پالیسیوں سے چلتے ہیں، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے۔پاکستان کی نجی یونیورسٹیز کی نمائندہ تنظیم "ایپ سپ” کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود کا کہنا تھا کہ تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ایجوکیشن فیلڈ میں ہم نے جو موومنٹ شروع کی اس میں چودھری عبدالرحمان کا کلیدی کردار ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ایک فیڈریشن ہے جس کے 4 یونٹس ہیں، صوبے ملکر فیڈریشن بناتے ہیں، دنیا میں کئی فیڈریشنز ہیں، امریکا بھی ایک فیڈریشن ہے، اس ملک نے صوبے نہیں بنائے بلکہ صوبے مل کر ملک بناتے ہیں۔میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ بھارت آزاد ہوا تو اس کے تھوڑے صوبے اور 600 ریاستیں تھیں، جن ممالک میں لوکل گورنمنٹ ہے وہاں کسی کو فیڈریشن کے پاس جانے کی ضرورت نہیں۔چیئرمین پنجاب گروپ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بہت سے اہم کام کر رہی ہے، عوامی مسائل کے حل کیلئے صوبے بنائے گئے ہیں، خدمت کرنے کی حکومت لوکل گورنمنٹ ہے، پبلک ویلفیئر کیلئے ہم حکومت بناتے ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version