ہفتہ, اگست 30

افغانستان نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ اس کی سرزمین کو کسی دہشتگرد گروہ کو پاکستان یا کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔یہ یقین دہانی افغان عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کرائی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ ملاقات کابل میں چین، پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے چھٹے سہ فریقی اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، تجارت، سلامتی اور انسداد دہشتگردی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات کا خیر مقدم کیا کہ اب دونوں ممالک میں سفارتی سطح کو ناظم الامور سے بڑھا کر سفیر کے درجے تک لے جایا جا رہا ہے، جو 21 مئی 2025 کو بیجنگ میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں طے پایا تھا۔

Leave A Reply

Exit mobile version