اتوار, ستمبر 8

افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کو حالیہ کشیدگی میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحمل کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

عبدالقہار بلخی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اس صورتحال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحمل کا راستہ اپنانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ خطہ طویل جنگوں کے بعد امن و استحکام کا سانس لے رہا ہے اس لیے دونوں فریقین کو علاقائی استحکام کو بڑھانے کی کوشش کرنی چاہیے اور سفارتی ذرائع سے متنازعہ امور پر بات چیت کرنی چاہیے۔

Leave A Reply

Exit mobile version