اتوار, ستمبر 8

اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے تیز کردیئے’ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 172 فلسطینی شہید ہوگئے۔
جنوبی غزہ میں صہیونی فوج نے رات بھر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 172 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی حملے میں القدس ٹی وی کے نیوز ڈائریکٹر بھی شہید ہو گئے۔
فلسطینی حکام کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے 326 فلسطینی زخمی ہوئے۔اسرائیلی فوج کی رفح میں ایک گھر پر بمباری، بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 12 افراد شہید ہوگئے۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 24 ہزار 620 ہو گئی ہے۔7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 61 ہزار 830 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ میں طویل ترین مواصلاتی بریک ڈان ایک ہفتے سے جاری ہے۔اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں بھی پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ کردیا، طولکرم کا محاصرہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔اسرائیلی ڈرون حملوں اور چھاپوں کے دوران 11 فلسطینی شہید اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔اسرائیلی فوج نے طولکرم کے تمام داخلی راستے بند کردیئے ہیں، اسرائیلی فوج فلسطینیوں کی املاک کو بلڈوزروں سے تباہ کررہی ہے۔دوسری جانب لبنانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں ممنوعہ سفید فاسفورس کی گولہ باری کی ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version