اتوار, ستمبر 8

اسلام آباد: بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما مہ رنگ بلوچ نے دھرنا ختم کرنے اور احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا۔
وفاقی دارالحکومت میں پریس کلب کے باہر اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ آج ہم اپنی تحریک کے چوتھے مرحلے کے خاتمے کا اعلان کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دھرنے کے خاتمے کے ساتھ ہی ہم اپنی تحریک کے پانچویں مرحلے کا اعلان کرتے ہیں۔ اگلے مرحلے میں ہم سوشل میڈیا اور دیگر چینلز کے ذریعے اپنی تحریک کی آواز کو مزید اجاگر کریں گے۔
اگلے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے ماہ رنگ بلوچ نے مزید کہا کہ 27جنوری کو کوئٹہ میں جلسہ ہوگا۔

Leave A Reply

Exit mobile version