اتوار, ستمبر 8

اسلام آباد: عام انتخابات میں فوج کی تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی۔
وزارت داخلہ نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں فوج کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات کرنے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی ہے۔
نگراں وفاقی کابینہ کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد عام انتخابات میں فوج کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے دوران فوج کی تعیناتی کے لیے خط بھی لکھا تھا، جس میں پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کے اہلکاروں سمیت 2 لاکھ 77 ہزار اہلکار طلب کیے گئے تھے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں جب کہ گزشتہ روز نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے بھی کہا تھا کہ انتخابات کے انعقاد سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں۔ ملک میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔
ادھر الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے لوکل اور کنٹونمنٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمد کر دیے۔ الیکشن کمیشن نے سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کینٹ بورڈز کے بلدیاتی فنڈز کا اجرا انتخابات مکمل ہونے تک روک دیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی ادارے انتخابات تک صرف روزمرہ کے امور اور صفائی ستھرائی کا کام کریں گے لیکن نئی سکیموں کے لیے ٹینڈر یا لانچ نہیں کر سکتے۔ عام انتخابات کا شیڈول جاری ہونے سے قبل جن ترقیاتی کاموں کا اعلان کیا گیا تھا وہ بھی جاری رہیں گے۔

Leave A Reply

Exit mobile version