راولپنڈی: تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کیا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ویڈیو کے حوالے سے کہا کہ انتخابات کے 10 دن بعد بھی دھاندلی کا انتہائی منظم اور مربوط سلسلہ جاری ہے۔ صحافیوں کی جانب سے بیان کردہ تفصیلات پر مشتمل ویڈیو میں دھاندلی کا واضح طور پر پتہ چلتا ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جن حلقوں سے نواز شریف اور ان کا خاندان ہارا، ان حلقوں کے ریکارڈ سے چھیڑ چھاڑ کے لیے غیر قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسان کے پرنٹنگ پریس میں ان حلقوں کے جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل جاری ہے۔ ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج فوری جاری کیے جائیں۔
اتوار, اپریل 20
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔