لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان کی حاضری کے بغیر عدالتی کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔
جناح ہاس، عسکری ٹاور، مسلم لیگ ن ہاس جلانے سمیت دیگر 7 مقدمات میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 7 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں یکم مارچ تک توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید کے روبرو ہونے والی سماعت میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی آج بھی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری مکمل نہ ہوسکی۔ عدالتی حکم کے مطابق عمران خان واٹس ایپ پر موجود نہیں تھے۔
دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی گئی تو ملزم کی عبوری ضمانت کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہو جائے گا۔ ملزم کی جیل سے حاضری کے معاملے کو ایک طرف چھوڑتے ہیں۔ عدالت نے پی ٹی آئی بانی کی حاضری کے بغیر عدالتی کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے فریقین سے کہا کہ ملزمان کی عبوری ضمانت پر دلائل کے بعد میرٹ پر فیصلہ کریں۔ ملزم کی حاضری اور پیشی کا انتظار کیا گیا تو فیصلہ میںتاخیر ہو جائے گی۔ سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر عبدالجبار ڈوگر نے میرٹ پر فیصلے پر اعتراض نہیں کیا۔ پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی موجودگی اہم نہیں ہے۔ سب جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے بانی اڈیالہ جیل میں ہیں۔ ملزم کی حاضری کے بغیر عبوری ضمانت کے دلائل مکمل ہو جائیں تو بہتر ہے۔
پی ٹی آئی کے بانی وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عدم حاضری میں دلائل مکمل کرنے کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے استدعا کی کہ عدالت عبوری ضمانت پر آج فیصلہ کرے۔
اتوار, اگست 3
تازہ ترین
- یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ‘دل سے پاکستان’ جاری
- خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی
- پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور
- پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ادارہ تفصیل سامنے لے آیا
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا