راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ صدر پاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلا کر بالکل ٹھیک کیا، پارٹی جیتی ہوئی ہے لیکن پھر بھی ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دی جارہیں۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ سے بڑی کوئی چوری نہیں، ان لوگوں نے عوام کا مینڈیٹ چرایا ہے’ آئی ایم ایف کو لکھا جانے والے خط کو ملک سے غداری قرار دیا جا رہا ہے حالاںکہ یہ وہی لوگ تھے جنہوں نے فیٹیف قانون سازی کی مخالفت کی تھی اور ان کے مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
خط سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا ہے کہ میں کچھ لکھ کر جیل سے باہر نہیں بھیج سکتا۔ آئی ایم ایف کو لکھا جانے والا خط میں نے ڈکٹیٹ کروایا ہے’ خط ڈکٹیٹ کروانے کے بعد سے اب تک پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہیں ہوئی’ آج پارٹی رہنما ؤں سے مشاورت کے بعد آج آئی ایم ایف کو خط بھیجا جائے گا۔
عمران خان نے کہا کہ خط میں لکھا جائے گا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا، تمام معاشی ماہرین کہتے ہیں کہ وسائل پیدا کیے بغیر ملک قرضوں پر نہیں چل سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کہہ رہی ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے، 20 سیٹ ہولڈر کو وزیراعظم بنایا جا رہا ہے، الیکشن میں پورا ملک ان کے خلاف کھڑا ہو ا ہے، چیف الیکشن کمشنر کا استعفی ضرور بنتاہے۔ چیف ا لیکشن کمشنر نے ہمیں لیول پلینگ فیلڈ نہیں دی، نگران حکومتیں بھی ہمارے خلاف لگائی گئی ہیں، الیکشن کمیشن انتخابات کے بعد بھی دھاندلی میں مصروف ہے، اس سے کوئی امید نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلا کر بالکل درست کیا، پارٹی جیتی ہوئی ہے لیکن مخصوص نشستیں نہیں دی جارہی، الیکشن میں پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی، ختم کرنے کے لیے9 مئی کا استعمال کیا گیا، پارٹی ظلم سے تباہ نہیں ہوئی بلکہ مضبوط ترین پارٹی بنی۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کا جنازہ نکل چکا ہے اور ہفتے کو دوبارہ احتجاج کی کال دے دی ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ فضل الرحمان ڈیزل اور اچکزئی کو غدار کہتے تھے لیکن آج اپنے فائدے کے لیے ان سے رابطے بڑھا رہے ہیں؟ اس پر عمران خان نے کہا کہ ہم نون لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے خلاف ہیں جنہیں دھاندلی کر کے جتوایا گیا’ہم ان جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں جنہیں دھاندلی سے شکست ہوئی اور ملک بھر میں ان کے ساتھ مل کر احتجاج کریں۔
صحافی نے سوال کیا کہ اگر محمود خان اچکزئی آپ کے ساتھ مل جائیں تو کیا پھر وہ غدار نہیں ہوں گے؟ تاہم عمران خان اس سوال کا جواب دیے بغیر چلے گئے۔
ہفتہ, اگست 2
تازہ ترین
- یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ‘دل سے پاکستان’ جاری
- خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی
- پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور
- پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ادارہ تفصیل سامنے لے آیا
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا