پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران صوبہ خیبرپختونخوا میں جاری بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے حادثات کے نتجے میں پشاور، مردان، مالاکنڈ، باجوڑ، سوات اور لوئر دیر سمیت مختلف علاقوں میں 27 افراد جاں بحق اور 38 افرادزخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 129گھروں کو جزوی جبکہ 33گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔
اس حوالے سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بھی نوٹس لیا ہے اور ان کی ہدایت پر متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ وزیر اعلی کے پی نے جاں بحق افرادکے ورثا اور زخمیوں کو فوری طور پر امدادی چیکس مہیا کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ بند راستوں کو کھولنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعلی نے تمام متعلقہ اداروں، پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کو مکمل الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں، مالم جبہ میں شدید برفباری سے محصور 6 سیاحوں کو ریسکیوکر لیا گیا ہے اور پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔