اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے گرینڈ الائنس بنانے جا رہے ہیں، اڈیالہ جیل سے متعلق رات کو دہشت گردی کا ڈرامہ رچایا گیا، ایسے ڈرامے نہ کریں، ہمیں پتہ ہے آپ لوگ یہ ڈرامے کیسے کرتے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ فارم 45 کے تحت رہنے والوں کی حکومت ہونی چاہیے کیونکہ آپ کے پاس حکومت اور کابینہ بنانے کا اختیار نہیں ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ اس ملک کو آئین اور قانون کے تحت چلنے دیں، دھاندلی کے خلاف گرینڈ الائنس کے حوالے سے جماعت اسلامی سمیت تمام جماعتوں سے بات کریں گے اور منظم مہم چلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ یہاں کوئی ریاست نہیں، ہم نے گورنر سے حلف لیا، یہ آئینی عہدہ ہے، موجودہ کابینہ نے عارف علوی سے حلف لیا۔اسد قیصر نے کہا کہ جیل انتظامیہ نے ہمیں تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات نہیں کرنے دی۔
واضح رہے کہ بانی اسد قیصر، عمر ایوب، فیصل جاوید، رف حسن اور شاندانہ گلزار کے ہمراہ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے تاہم انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
گزشتہ رات اڈیالہ کے قریب سے تین دہشت گردوں کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل سے متعلق رات کو دہشت گردی کا ڈرامہ رچایا گیا، ایسے ڈرامے نہ کریں، ہم جانتے ہیں کہ آپ لوگ یہ ڈرامے کیسے بناتے ہیں۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔