لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویزالہی نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے پرویز الہی کو پیش کیا۔
وکیل نے جج سے کہا کہ پرویز الہی سے کاغذات پر دستخط کروانے ہیں آپ اجازت دیں، جیل میں ہر طرح کی ملاقاتوں پر پابندی عائد ہے۔پرویز الہی نے کمرہ عدالت میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی پر دستخط کردیے۔
وہ گجرات کے صوبائی حلقہ پی پی 32 کی نشست سے الیکشن میں حصہ لیں گے، یہ سیٹ وفاقی وزیر اوورسیز چوہدری سالک حسین کے ایم این اے بننے سے خالی ہوئی ہے۔
چوہدری پرویزالہی نے ایف آئی اے عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی غیر آئینی ہے، پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر عوام سے دھوکہ ہوا، انشا اللہ فارم 45 ہی ان جعلی حکمرانوں کے گلے کا پھندا بنیں گے۔
پرویزالہی نے کہا کہ ووٹ چوروں کو وفاقی اور صوبائی کابینہ میں شامل کر کے عوامی مینڈیٹ کی تذلیل کی جا رہی ہے، زمین پر فرعون بن کر بیٹھنے والے اللہ کی پکڑ سے ڈریں، ن لیگ مفاہمت نہیں انتقام کی سیاست کر رہی ہے، ملکی تاریخ میں کبھی جیلوں میں اتنے سیاسی قیدی نہیں دیکھے جتنے آج ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک جماعت کی سیٹیں اس کی مخالف جماعتوں کی جھولی میں ڈال کر الیکشن کمیشن نے دنیا کی سیاسی تاریخ میں بدترین مثال قائم کی ہے، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے خلاف اس حد تک جا سکتا ہے۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔