Author: web desk

لاہور (نیوزڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے کہ فتنہ پارٹی خیبرپختونخوا میں بندے فی کس ایک ہزار پر لائیں یا پانچ ہزار دیہاڑی پر لائیں ، جلسہ جلسہ کھیلے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ آج صوابی جلسے میں حسب روایت میونسپل عملے ، ریسکیو اہلکار اور پولیس اہلکاروں کو سادہ کپڑے میں لایا جائے گا، جلسہ گاہ میں ہی تمام سرکاری ملازمین کی حاضریاں لگیں گی، پختونوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونیوالے وفاق کی جانب سے دیئے گئے فنڈز احتجاج اور جلسوں کی نظر ہورہے ہیں ۔عظمیٰ…

Read More

کوئٹہ (نیوزڈیسک) کوئٹہ میں آج ریلوے سٹیشن پر ہونیوالے دھماکے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ آگئی ۔رپورٹ کے مطابق دھماکہ صبح 8بج کر 20 منٹ پر پلیٹ فارم نمبر1 کے داخلی دروازے پر ہوا، دھماکہ کے وقت پلیٹ فارم نمبر1 پر کوئی ٹرین موجود نہ تھی، جعفر ایکسپریس نے 8.30 بجے پلیٹ فارم نمبر 1 پر پہنچنا تھا، خوش قسمتی سے پلیٹ فارم نمبر2 پر موجود مسافر محفوظ رہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ریلوے سٹیشن دھماکہ خودکش تھا، خودکش حملہ آور نے 7 سے 8 کلو دھماکہ خیر مواد جسم سے باندھا تھا، خودکش حملہ آور نے مسافروں کے درمیان پہنچ کر…

Read More

صوابی (نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کے صوابی میں ہونے والے جلسہ میں امریکا کا جھنڈا لہرانے والا شہری گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم امریکا کا جھنڈا اپنے ساتھ جلسہ گاہ لایا، ملزم کس مقصد کے لیے امریکی جھنڈا لایا اس کی تفتیش جاری ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا، ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Read More

لسبیلہ (نیوزڈیسک) بیلہ پیپرانی کے مقام پر بس اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، 13 زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق حادثہ علی الصبح اوورٹیکنگ کے دوران پیش آیا، لاشوں اور زخمیوں کو اوتھل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ مسافر کوچ خاران سے کراچی جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی ۔

Read More

لاہور (نیوزڈیسک) مفکرِپاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 147 واں یومِ ولادت آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔علامہ اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارِ اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، ریئر ایڈمرل اظہر محمود گارڈز میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ…

Read More

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ’بجلی سہولت پیکیج ‘دینےکا اعلان کر دیا۔محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انڈومنٹ فنڈ کےذریعے لاکھوں ہونہار طلبا کو وظائف دیئے گئے، دسمبر، جنوری، فروری کے لیے بجلی سہولت پیکیج دینے کا اعلان کیا ہے، بجلی سہولت کا پیکیج کا اطلاق دسمبر2024سے ہو گا، گھریلو صارفین کے لیے اضافی بجلی پر فلیٹ ریٹ 26روپے7 پیسے ہو گا، بجلی صارفین کو34 سے47فیصد تک بچت ہوگی۔اسلام آباد میں یوم اقبال کی مناسبت سےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کےفلسفے اورخودی کے پیغام پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا…

Read More

دہلی (نیوزڈیسک) بھارت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نہ آنے کے بارے میں آگاہ کردیا۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان نہیں آئے گی، بھارت نیوٹرل وینیو پر اپنے میچز کھیلے گا۔ بھارت کے علاوہ دیگر 6 ممالک نے ایونٹ میں ٹیموں کو پاکستان بھیجنے کی تصدیق کردی ہے تاہم بھارت سیاسی اور سکیورٹی کے بہانے بنا کر ٹیم بھیجنے سے انکاری ہے اور ٹورنامنٹ کو…

Read More

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کاکہنا ہے کہ تحریک انتشار صرف این آر او کیلئے ملک کا امن وامان داؤپر لگارہی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ وزیراعظم 10 نومبر کو سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں، وزیراعظم مشرق وسطیٰ پرریاض سمٹ میں شرکت کریں گے، سمٹ میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔عطا اللہ تارڑ نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کل یہ صوابی میں جلسہ کرنے جارہے ہیں ، اپنے صوبےمیں خود سے ہی مطالبات کرنے جارہے ہیں، خود سے کیا مطالبہ کریں…

Read More

اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنسز میں اضافہ کر دیا۔حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز کا ہاؤس رینٹ 68 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا، جوڈیشل الاؤنس 4 لاکھ 28 ہزار سے بڑھا کر 11 لاکھ 68 ہزار روپے کر دیا گیا۔وفاقی حکومت نے ہائی کورٹ ججز کے بھی ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنسز بڑھا دیئے، جس کے مطابق ہائیکورٹ ججز کا ہاؤس رینٹ 65 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا۔ہائیکورٹ ججز کا…

Read More

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں چینی شہریوں پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔وزیراعظم شہباز شریف کی اسلام آباد میں چین کے سفارت خانے آمد ہوئی اور انہوں نے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ سے ملاقات میں کراچی میں چینی شہریوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی۔وزیر اعظم نے چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں چینی شہریوں پر اس حملے کی مذمت کرنے اور زخمیوں کی بیمار پرسی کیلئے آپ سے ملنے آیا ہوں، شہباز شریف نے چینی سفیر کو ذمہ داران کو…

Read More