پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق ابرار احمد کی انجری رپورٹ کا جائزہ لیا جارہا ہے اور متبادل کے طور پر آف اسپنر ساجد خان کا نام زیرِ غور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابرار احمد کی انجری کا جائزہ لے کر ان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔
آسٹریلوی اسکواڈ میں لیفٹ ہینڈ بیٹرز کی وجہ سے آف اسپنر ساجد خان مضبوط امیدوار بن گئے ہیں تاہم ویزا پراسس کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ سے قبل ساجد خان کا آسٹریلیا جانا مشکل ہے۔
ابرار احمد انجری کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوئے تو ساجد خان کو آسٹریلیا بھیجا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز 14 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔