جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ہاتھی کو سیاحوں پر مشتمل سفاری ٹرک کو متعدد بار ہوا میں اچھالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ جنوبی افریقہ کے پلانسبرگ نیشنل پارک میں پیش آیا جس میں ہاتھی خوفناک طریقے سے ٹرک کو ہوا میں اٹھا کر نیچے پھینک رہا تھا اور سیاح خوف کی وجہ سے سیٹوں کے درمیان دبک کر بیٹھے ہوئے دکھائی دیے۔
ویڈیو میں ڈرائیور کو ٹرک پر زور زور سے ہاتھ مارتے اور چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ جانور کو بھاگ جانے کو کہہ رہا ہے۔ ہاتھی کچھ دیر تک ایسا رویہ جاری رکھتا ہے لیکن پھر ٹرک چھوڑ کر کنارے پر چلا جاتا ہے۔
ویڈیو کو پارک میں موجود ایک افسر ہینڈری بلوم نے ریکارڈ کیا۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم خاص طور پر ٹرک میں سوار لوگوں کیلئے کافی خوفزدہ تھے کیونکہ ان کی موت بھی ہوسکتی تھی۔افسر نے مزید بتایا کہ ٹرک ہاتھی کے بہت قریب آیا گیا تھا کیونکہ سیاح تصویریں لینا چاہتے تھے۔ اسی وجہ سے جانور جارحانہ ہو گیا تھا۔
جمعہ, دسمبر 27
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی