لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے ریکوڈک منصوبے کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں بیرک گولڈ کمپنی کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹوو کی سربراہی میں شرکت کی ۔
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریکوڈک منصوبے کی فزیبلٹی دسمبر 2024 تک مکمل کر لی جائے گی، منصوبے سے ہر مہینے 6 ہزار کنٹینرز بندرگاہ تک جائیں گے، منصوبے کی کنسنٹریٹ پائپ لائن دنیا کی دوسری طویل سلری پائپ لائن ہو گی۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ریکوڈک سے قومی شاہراہ تک 40 کلومیٹر کی لنک روڈ مائننگ کمپنی تعمیر کرے گی، ریکوڈک کو گوادر سے ملانے کے حوالے سے نوکنڈی سے ماشخیل تک 103 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا کام 58 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والوں اور پراجیکٹ کی سائٹ سے بندرگاہ تک لاجسٹکس اور آمدورفت کے حوالے سے سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کے حوالے سے سرکاری سطح پر تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے اور جہاں جہاں رکاوٹیں ہیں وہ دور کی جائیں، بلوچستان میں معدنیات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے مواصلات کے انفراسٹرکچر، خصوصا ریلوے لائن کے حوالے سے منصوبہ سازی کی جائے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے کو بذریعہ سڑک گوادر سے جوڑنے کے لئے موجودہ روڈ نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن کا کام جلد از جلد کیا جائے، جہاں جہاں نئی سڑکیں تعمیر ہو رہی ہیں ان کی تکمیل کا کام تیز تر کیا جائے، ریکوڈک کی گوادر بندرگاہ تک ریل روڈ نیٹ ورک کی فزیبلٹی کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ریکوڈک سے گوادر ریلوے لائن منصوبے سے بندرگاہ تک رسائی آسان اور کم وقت میں ہوگی، منصوبے کی تکمیل ہونے سے بن قاسم پورٹ کے مقابلے فاصلہ بھی کافی حد تک کم ہو گا، نئی ریلوے لائن سے معدنیات سے بھرپور ضلع چاغی مستفید ہو سکے گا اور کان کنی کی صنعت کو فروغ ملے گا۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔