اسلام آباد: ہائی پروفائل شخصیات کو دھمکی آمیز خطوط پہنچائے جانے کے معاملے پر اداروں کی جانب سے تمام پوسٹ آفسز اور کوریئر دفاتر کو ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اگر کسی بھی ہائی پروفائل شخصیت کے نام کوئی خط ہوا تو جانچ پڑتال کی جائے گی، خط کو کھولا نہیں جائے گا مگر مختلف پہلوؤں سے چیک کرنے کے بعد اسے پوسٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔ خطوط کے اوپر لکھے گئے ناموں اور ولدیت کو بھی میچ کر کے ان کی تصیلات کی جانچ کی جائے۔
فیصلہ ہائی پروفائل شخصیات کو بھیجے جانے والے خطوط میں آرسینک پاڈر کو دیکھ کر کیا گیا۔ سی ٹی ڈی میں جاری تحقیقات میں پوسٹ آفس کے قریب ترین سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا جا رہا ہے لیکن تاحال سی سی ٹی وی کیمروں سے کوئی مدد نہیں مل سکی۔دوسری جانب، ڈی جی پاکستان پوسٹ نے تمام پوسٹ ماسٹر جنرل اور پوسٹ ماسٹر کے لیے بھی الرٹ جاری کر دیا۔
ملک بھر کے محکمہ ڈاک کو ججز اور ہائی پروفائل شخصیات کو ارسال کی جانے والی ڈاک پر احتیاط برتنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ ڈی جی پوسٹ کی جانب سے پانچ نکاتی ایس او پی بھی شامل کیے گیے ہیں۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ خطوط راولپنڈی اسلام آباد کے لیٹر بکس میں پوسٹ کیے گئے تھے، خطوط یکم اپریل کو عدالتوں کے آر اینڈ آئی سیکشن میں پہنچائے گئے۔
تمام پوسٹ ماسٹر جنرل ملک بھر کے تمام دفاتر کو الرٹ رکھیں۔ اعلی عدلیہ کو مشتبہ خطوط کی ترسیل کے تناظر میں تمام ہائی پروفائل شخصیات و دفاتر کو ارسال کی گئی میلز بارے چوکس رہ کر مناسب احتیاط برتی جائے۔ پوسٹل آپریشنل عملے کی حفاظت اولین ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے اس کو یقینی بنایا جائے۔
ہر ضروری سامان جو ایسے حالات میں درکار ہو، جیسے دستانے، ماسک وغیرہ، متعلقہ عملے کو میل کو ہینڈل کرنے کے لیے فراہم کیے جائیں۔ لیٹر بکس کی کلیئرنس کے بعد ڈاک خانوں میں لائے جانے والے ڈاک کے مضامین کو احتیاط سے ہینڈل کیا جانا چاہیے۔
اگر میل آرٹیکلز میں کوئی غیر توجہ شدہ اور مشتبہ مواد دیکھا جاتا ہے تو اس کی اطلاع فوری طور پر ڈیوٹی پر موجود سپروائزر، مقامی انتظامیہ اور متعلقہ یونٹ اور سرکل کے سربراہ کو دی جائے۔ کانٹرز، ڈی ایم او ایس، ڈلیوری پوسٹ آفسز پر تعینات پوسٹل اسٹاف کو بھی ہدایت دی جائے کہ وہ میل بکنگ، چھانٹی، ترسیل اور ڈیلیور کرتے وقت چوکس رہیں۔ خاص طور پر سپریم/ ہائی کورٹس کے ججوں/ سفارت کاروں/ اعلی شخصیات کے لیے میل کا بغور جائزہ لیا جائے اور اسے متعلقہ دفتر کے آر اینڈ آئی سیکشن میں پہنچایا جانا چاہیے۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔