کراچی: پی آئی اے نے یورپی فلائٹ آپریشن کیلئے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ کرلیا۔قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی یورپی ملکوں کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر انتظامیہ نے یورپی ملکوں کے فضائی آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیز کردی ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے)انتظامیہ نے پیرس کو اپنے یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انتظامیہ نے 4 سال انتظار کے بعد اپنے یورپی ملکوں کے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیز کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کو یقین ہے کہ مئی کے وسط میں ہونے والے یورپی ائرسیفٹی کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے کو یورپی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت مل جائے گی ۔ یورپی ائرسیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس 14 سے 16 مئی کو ہوگا۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کے اعلی افسران کی ٹیم بھی پیرس کا دورہ کرچکی ہے۔ پی آئی اے کی یورپی ملکوں میں بحالی سے سالانہ اربوں روپے کی آمدنی ہوگی۔ یورپی ملکوں کی پروازوں پر جولائی 2020 میں پابندی لگنے سے پی آئی اے کو اب تک 120 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔
جمعہ, دسمبر 13
تازہ ترین
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں
- جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
- جو شخص آرمڈ فورسز میں نہیں وہ اسکے ڈسپلن کے نیچے کیسے آ سکتا ہے؟ آئینی بنچ
- توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری