لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ ضمنی الیکشن میں واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی۔لیگی ووٹر کے نام اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کا ووٹر باہر نکل رہا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے، چند دنوں میں پنجاب کے عوام کو ریلیف، ریلیف اور صرف ریلیف دیا، پنجاب کا مزدور، کسان، محنت کش، طلبہ اور خواتین میری ترجیحات میں سرِفہرست ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رمضان نگہبان پیکیج، 20 ہزار بائیکس، سستا آٹا اور سستی روٹی ہماری چند دنوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، 130 ارب کا کسان پیکیج نوازشریف کے زراعت دوست ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عام آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے میں اور میری ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہیں، جلد پنجاب میں لیپ ٹاپ، آئی پیڈ سکیم بھی متعارف کرانے جارہے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ میرا مشن آپ کے اور میرے قائد میاں نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھانا ہے، میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) عوامی مسائل کے حل کیلئے پوری ایمانداری سے کوشاں ہے۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔