وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے کسٹم افسر کے ورثا کے لیے 4کروڑ اور سپاہی کے ورثا کے لیے ڈھائی کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف ایبٹ آباد کے علاقے جناح آباد میں شہید کسٹم انسپکٹر حسنین شاہ کے گھر پہنچے، وفاقی وزیر انجینیئر امیر مقام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم نے شہید کے اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہمیں شہید انسپکٹر حسنین پر فخر ہے، عظیم سپوت جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈی آئی خان کے دو واقعات میں8 شہادتیں ہوئیں، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے پوری طرح یکسو ہیں، اسمگلنگ کے خلاف معاونت پر آرمی چیف کے شکر گزار ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے وفاق کی طرف سے شہدا پیکج کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہید سپاہی کے ورثاکے لیے ایک کروڑ روپے کیش اور گھر کی مد میں ایک کروڑ 35 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے جب کہ شہید ہونے والے افسر کے ورثا کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کیش اور ہاس الاوئنس کی مد میں ڈھائی کروڑ روپے ادا کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہدا کے بچوں کو فری تعلیم اور علاج بھی مہیا کیاجائیگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لائن آف ڈیوٹی پر شہید ہونے والے تمام شہدا کے ورثا کے لیے وفاق کی طرف سے یہی پیکج دیاجائیگا۔
جمعہ, جولائی 4
تازہ ترین
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب