لاہور ہائی کورٹ نے عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی۔لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا جو کہ ایک مقدمے سے متعلق ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے پہلے اس کی بہن سے شادی کرنا دو بہنوں کو بیک وقت نکاح میں رکھنے کے مترادف ہے، اسلامی شریعت کے مطابق ایک شخص دو سگی بہنوں کو بیک وقت نکاح میں نہیں رکھ سکتا، اسلامی فقہ اور وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے مطابق ایک عورت عدت مکمل ہونے تک رشتہ ازدواج میں رہے گی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فقیہین اس بات پر متفق ہیں کہ ایک شخص پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے قبل اس کی بہن سے شادی نہیں کرسکتا، کوئی بھی شخص اپنی پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے کے بعد ہی اس کی بہن سے شادی کر سکتا ہے، پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے قبل اس کی بہن سے شادی فاسد تسلیم کی جائے گی اور یہ بھی قابل سزا جرم ہے، ایسا نکاح دو بہنوں کو ایک ہی وقت میں نکاح میں رکھنے کے مترادف ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میاں بیوی پر لازم ہے کہ وہ فاسد شادی کے بارے میں معلوم ہوتے ہی جلد سے جلد ایک دوسرے سے علیحدہ ہوجائیں، اگر میاں بیوی ایسی شادی کو ختم نہیں کرتے تو قاضی کی ذمہ داری ہے کہ ان کی شادی ختم کرائے۔
فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار مصور حسین نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے رجوع کیا۔ اگست 2023 کو صابر علی نامی شخص نے اپنے بہنوئی مصور حسین کے خلاف میں ایف آئی آر درج کروائی، ایف آئی آر کے مطابق بہنوئی نے اپنی پہلی بیوی سے نکاح ختم ہوئے بغیر اس کی چھوٹی بہن سے شادی کی، شکایت کے مطابق ایک شخص کا بیک وقت دو سگی بہنوں کے ساتھ نکاح میں ہونا خلاف شریعت ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بہنوئی مصور حسین کا موقف ہے کہ اس نے پہلی بیوی کو طلاق دینے کے 9 دن بعد دوسری بہن سے شادی کی، میرے خلاف درج مقدمہ غیر قانونی ہے، مگر مصور حسین نے دوران تفتیش پولیس کو اپنی طلاق سے متعلق مصدقہ کاغذات بھی مہیا نہیں کیے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد عدت پوری کیے بغیر اپنی بیوی کی سگی بہن سے شادی کرنے والے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی۔
ہفتہ, اگست 30
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی