لاس اینجلس: امریکا میں ایک عجیب و غریب گاڑی نے سڑک پر موجود لوگوں اور انٹرنیٹ صارفین کو اپنے ڈیزائن کی وجہ سے حیرت میں ڈال دیا ہے۔
یہ گاڑی امریکی شہر لاس اینجلس کی ایک سڑک پر دیکھی گئی جو کہ بظاہر الٹی چل رہی تھی یعنی گاڑی کے چاروں پہیے اوپر کی جانب تھے۔
گاڑی میں ایک مرد اور خاتون کو بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ لوگوں کے متوقع تاثرات سے محظوظ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر ہونے کے بعد اس گاڑی کے غیر معمولی ڈیزائن نے فوری طور پر آن لائن توجہ حاصل کرلی ہے۔ ویڈیو میں گاڑی کو مختلف زاویوں سے دکھایا گیا ہے جس میں اس کا انجن الٹا دکھائی دے رہا ہے۔
تاہم حقیقت میں گاڑی کو اس احتیاط سے ڈیزائن کیا گیا ہے جو تاثر پیدا کررہا ہے کہ گاڑی الٹی چل رہی ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے گاڑی کے ڈیزائنر کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔ ویڈیو کو اب تک انسٹاگرام پر 3.6 ملین سے زائد کمنٹس مل چکے ہیں اور صارفین گاڑی کے اس انوکھے ڈیزائن کو لے کر کافی محظوظ ہورہے ہیں۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔