راولپنڈی: سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معافی مظلوم کو نہیں ظالم کو مانگنی چاہیے، فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، سیاست آپ کا کام نام نہیں ہے، یہ کہنا ملک کے ستر فیصد لوگ غلط ہیں چند لوگ صحیح ہیں یہ کہاں کی منطق ہے؟
یہ بات انہوں نے عمران خان سے ملاقات کے بعد رؤف حسن اور عمر ایوب کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔سابق صدر نے کہا کہ عمران خان ساری قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں، وہ پوری دنیا میں پاپولر لیڈر ہیں میں نے بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لی ہیں، فوج کے اندر جو لوگ نومئی میں ملوث تھی صرف انہیں سزا دی گئی اسی طرح پی ٹی آئی کے بھی کچھ لوگ ملوث ہوسکتے ہیں مگر پوری پارٹی کرش کردی گئی۔
انہوں نے کہا کہ فوج کو بحث کی بنیاد بنا دیا گیا جنرل (ر) باجوہ نے جاتے جاتے کہا تھا اب فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں کیا ضرورت تھی پریس کانفرنس کی؟ آپ نے فوج کو بدنام کیا، الیکشن میں جو مینڈیٹ چھینا گیا اس کے ثبوت موجود ہیں فوج کا واقعی دھاندلی میں کوئی ہاتھ نہیں لیکن کچھ لوگ ملوث ہیں۔
عارف علوی نے کہا کہ میں نے کل بھی کہا معافی مظلوم کو نہیں ظالم کو مانگنی چاہیے، فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، سیاست آپ کا کام نام نہیں ہے، یہ کہنا ملک کے ستر فیصد لوگ غلط ہیں چند لوگ صحیح ہیں یہ کہاں کی منطق ہے؟ یہاں جمہوریت کی نئی منطق پیش کی جارہی ہے، خدا کے واسطے ہماری فوج کو بچائیں یہ ہمارا ادارہ ہے میڈیا سے التماس ہے حق کے ساتھ کھڑے ہوجائیں، ستر فیصد لوگوں کے مینڈیٹ والوں سے بات کرنی پڑے گی، طاقت جس کے پاس ہے اسی کے ساتھ بات ہوسکتی ہے فارم 47 کی پیداوار حکومت کے ساتھ کیا بات کریں۔
تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی ورکرز کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، آئی جی پنجاب شریف خاندان کا ٹاٹ بنا ہوا ہے، کل جو کچھ وکیلوں کے ساتھ ہم اس کی بھی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نو مئی وہ دن تھا جب ہمارے 16کارکنوں کو شہید کیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے آج کچھ خصوصی ہدایات دی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے عارف علوی کو اہم ذمہ داری سونپی ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ 1971 بھی سوچی سمجھیں سازش تھی اور نو مئی بھی ایک سازش تھی، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے لندن پلان کے تحت نو مئی کا منصوبہ فرد واحد کا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے نو مئی میں ادارہ ملوث نہیں تھا۔
بدھ, جولائی 2
تازہ ترین
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔