ڈی آئی خان: گورنر خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ وزیراعلی ، گورنر ہاؤس پر قبضے کی دھمکی نہ دیں، طرز تکلم درست کریں ورنہ انہیں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختون خوا گورنر راج سے نہیں بلکہ گورنر کی ذات سے خوفزدہ ہیں۔ وزیراعلی گورنر ہاؤس خیبر پختون خوا پر قبضے کر نے دھمکی مت دو ، گورنر ہاؤس کا تحفظ کرنا جانتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں گورنرراج لگانے کا کوئی شوق نہیں بلکہ ان کو چاہیے کہ یہ گیدڑ بھبکیوں کے بجائے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کریں۔ میں وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا ہم نے عوام کو ڈیلیور کرنا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلی اپنے لب و لہجے میں شائستگی پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے اپنے طرز تکلم کو درست نہ کیا تو پھر ان کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ علی امین گنڈاپور کو سندھ میں بلاول بھٹوزرداری کی ہدایات پر سکھر جیل میں خورشید شاہ کے گھر سے جیل میں کھانا بھجوایا گیا تھا۔
گورنر پختونخوا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا مینڈیت کے پی کے میں چوری ہوا ہے اور وہ جلسے جلسوس سندھ میں کرتے ہیں۔ جلد ہی صوبہ خیبر پختون خوا کی تمام سیاسی قیادت کے پاس میں خود چل کر جاؤں گا۔ صوبے کی ترقی کے لیے ہم سب ایک ہو کر کام کریں گے۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی