لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور میں 36 ارب روپے کے ترقیاتی کاموں کو روکنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور کے مسائل سے متعلق اجلاس میں شریک مختلف محکموں کے افسران سے استفسار کیا کہ کیا خطیر رقم لگانے سے لاہورکے مسائل مستقل طور پرحل ہوجائیں گے۔
سیکریٹری ہاؤسنگ اور ڈپٹی کمشنر لاہوررافعہ حیدر سمیت دیگر افسران وزیراعلی پنجاب کو مطمئن نہ کرسکے۔ مریم نواز نے لاہور شہر میں 36 ارب کے ترقیاتی روکنے کا حکم دیا۔ وزیراعلی نے ٹینڈر جاری کرنے سے منع کرتے ہوئے ترقیاتی اسکیموں کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بلدیہ عظمی لاہور کو 22 واسا کو 12 ارب کی اس کی میں منظور کی تھی۔ بلدیہ اعظمی لاہور اور واسا کی اسکیموں کا پی سی ون منظور ہوگیا۔
ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ مسائل مستقل بنیادوں پر حل نہیں ہو سکتے تاہم ان میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے فنڈز جاری ہونے پر واٹر سپلائی اورڈرینج کے معاملات حل ہوجائیں گے۔ شہر میں ڈرینج کے مسائل حل ہو جاتے ہیں لیکن گٹر بند ہونا معمول کی بات ہے۔ وزیراعلی پنجاب سے آئندہ ہونے والی میٹنگ میں معاملات حل ہوجائیں گے
جمعہ, نومبر 22
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار