راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر فیصل سلطان کی نگرانی طبی ٹیم کا بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا جبکہ پمز اسپتال کے عملے نے ضروری بلڈ ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے بھی حاصل کرلیے اور بشری بی بی نے جیل میں طبی معائنے سے انکار کردیا۔
ڈاکٹر فیصل سلطان اور بانی پی ٹی آئی کے اصرار کے باوجود بشری بی بی خون کے نمونے دینے کے لیے راضی نہ ہوئی، بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ عدالتی حکم کی روشنی میں کیا گیا۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنا اور اہلیہ بشری بی بی کا طبی معائنہ شوکت خانم سپتال کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان کی نگرانی میں کرانے کی درخواست کی تھی جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کو مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔
آج اڈیالہ جیل میں شوکت خاتم اسپتال کے ڈاکٹر فیصل سلطان کی نگرانی میں پمز اسپتال کے عملے نے بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی طبی معائنہ اور خون کے نمونے حاصل کیے، جبکہ ان کے بلڈ ٹیسٹ پمز اسپتال کی لیبارٹری سے کرائے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ میڈیکل چیک کے دوران بشری بی بی بھی موقع پر موجود تھی لیکن انہوں نے میڈیکل چیک اپ نہیں کروایا، بانی پی ٹی آئی اور ڈاکٹر فیصل سلطان کے اصرار کے باوجود بشری بی بی طبی معائنے کے لیے راضی نہیں ہوئی اور خون کے نمونے بھی نہیں دئیے۔ ذرائع کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹس اور ڈاکٹر وں کی تحریری رائے احتساب عدالت میں پیش کی جائے گی۔
ہفتہ, دسمبر 14
تازہ ترین
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں
- جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
- جو شخص آرمڈ فورسز میں نہیں وہ اسکے ڈسپلن کے نیچے کیسے آ سکتا ہے؟ آئینی بنچ
- توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری