لاہور: لاہور کے بیدیاں ٹریننگ سنٹر میں ایلیٹ فورس پنجاب کی پاسنگ آٹ پریڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیراعلی پنجاب مریم نواز بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئیں۔تقریب میں صوبائی کابینہ کے ارکان اور آئی جی پنجاب بھی شریک ہوئے جبکہ وزیراعلی پنجاب نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا ۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس پنجاب کی پاسنگ آٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسنگ آٹ پریڈ میں شرکت کرکے جتنی آپ کے گھر والوں کو خوشی ہورہی ہے اتنی ہی خوشی مجھے بھی ہورہی ہے، ایلیٹ فورس بھی نواز شریف اور شہبازشریف کا لگایا ہوا پودا ہے 800 کامیاب بچے میرے سامنے کھڑے ہیں جن میں خواتین بھی ہیں ،کامیاب ہونیوالوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔
انہوں نے کہاکہ مجھے بطور وزیراعلی آپ کی پاسنگ آٹ دیکھ کرحوصلہ ملا، میں آپ ہی میں سے ہوں،آپ کی یونیفارم پہن کر آئی ہوں، یہ وردی نہیں وہ قومی خدمت ہے جو کم بیٹوں اور بیٹیوں کے نصیب میں آتی ہے، بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں70 خواتین بھی شامل ہیں، بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو اپنی طرف سے کیش انعامات بھی بھجواں گی۔
دریں اثناء وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کرائم کو ہر صورت میں ختم کرنا ہے جس کیلئے پولیس کو تمام وسائل فراہم کریں گے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایلیٹ پولیس ہیڈکوارٹرز کے کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس میں صوبہ بھر میں امن وامان سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمی بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی، ایڈیشنل آئی جی اور دیگر حکام شریک ہوئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے امن وامان کی صورتحال کے بارے میں وزیراعلی کو تفصیلی بریفنگ دی۔
پولیس حکام نے تمام پولیس افسران کے بارے میں رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو پیش کی جس میں بتایا گیا کہ پولیس کیلئے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ٹریننگ مکمل کر لی گئی ہے جبکہ پولیس افسروں اور اہلکاروں کو جدید ٹیکنالوجی پر دسترس کیلئے ٹریننگ دی جا رہی ہے۔دوران اجلاس پولیس، پراسیکیوشن اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ میں بہتری کیلئے اقدامات پر پیشرفت اور ریپ کی سزا 10 سے 15 سال تک بڑھانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں گینگ ریپ، بچوں سے زیادتی اور گھریلو ملازمین پر تشدد کے واقعات کے سدباب کے لئے مثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پولیس کو کواڈ کاپٹر ڈرون اور دیگر جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے فنڈز کے اجرا کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پولیس کو پورے وسائل مہیا کریں گے، کرائم کو ہر صورت میں ختم کرنا ہے۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں