آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اذلان شاہ ہاکی کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی پاکستان ہاکی ٹیم سے ملاقات کی اور غیرمعمولی پرفارمنس پر انہیں سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قومی ہاکی ٹیم کا خیر مقدم کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی۔ آرمی چیف نیہاکی ٹیم کی غیرمعمولی کارکردگی پر سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہاکی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، ہاکی ٹیم کو مسلسل کامیابیاں یقینی بنانے کیلئے بھرپور تعاون کریں گے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کھلاڑیوں کے مستقبل کی کوششوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں صدر پی ایچ ایف طارق حسین بھی شریک تھے، جنہوں نے ملاقات اور بات چیت کے موقع کیلئے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی قومی ٹیم فائنل میں جاپان سے پنالٹی شوٹ پر ہار گئی تھی، قومی ٹیم ٹائٹل نہ جیت سکی لیکن مقابلہ تو دلِ ناتواں نے خوب کیا۔
قومی ٹیم ٹورنامنٹ فائنل کے علاوہ کوئی میچ نہیں ہاری ، لیگ میچز میں 3 جیتے اور 2 ڈرا ہوئے ، ناکامیوں میں گھری پاکستان ٹیم کی غیر معمولی پرفارمنس دیکھنے میں آئی اور ٹیم 13 سال بعد اذلان شاہ ٹورنامنٹ کافائنل کھیلنے میں کامیاب ہوئی۔
اتوار, جون 1
تازہ ترین
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک
- چین عالمی سبز ترقی کو فروغ دینے میں ایک ثابت قدم اداکار ہے۔
- آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل، جہاد کے تصور پر قوم کو متحد کریں: حافظ نعیم الرحمان
- پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے: ترک سفیر