رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر آنے کا ہے جب کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان 19 سے20 مئی تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ترک صدر کا یہ اہم دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہوگا، رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کے دوران 8 سے زائد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ اسلام آباد کے دورے کے دوران وزیراعظم، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں کریں گے۔
یاد رہے کہ مارچ میں ترک صدر نے شہباز شریف کو دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی تھی۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس کے دوران انہوں نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی، ترک صدر نے شہبازشریف کی صلاحیتوں پر مکمل اظہاراعتماد کیا تھا اور دونوں رہنماں نے دو طرفہ تعاون کے مزید فروغ کا عزم ظاہر کیا تھا۔
بعد ازاں گزشتہ ماہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا تھا۔
شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا تھا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ وہ بنیادی قومی مفادات پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔بات چیت کے دوران دونوں رہنماں نے فلسطین میں قیام امن پر بھی زور دیا تھا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی کی دعوت دی تھی۔
جمعہ, جولائی 4
تازہ ترین
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب