بھارتی ریاست گجرات کے علاقے راجکوٹ کے گیمنگ زون میں آگ لگنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق راجکوٹ کے پولیس کمشنر نے بتایا کہ گیمنگ زون میں دوپہر میں آگ لگی تھی جس پر قابو پا لیا گیا ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک 20 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور مزید تفتیش کے لیے انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ گیمنگ زون یوراج سنگھ سولنکی نامی شخص کی زیر ملکیت ہے، گیمنگ زون کے خلاف غفلت برتنے اور اموات کا مقدمہ کیا جائے گا۔
پولیس کمشنر نے کہا کہ ابھی میں آگ لگنے کی وجوہات نہیں بتا سکتا اور اس بارے میں تحقیقات کی جائیں گی، ریسکیو آپریشن جاری ہے اور فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں کام کررہی ہیں۔آگ لگنے کی وجہ سے گیمنگ زون کا ڈھانچہ ڈھے گیا جس کی وجہ سے واقعے میں مزید اموات کا بھی اندیشہ ہے۔
فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم ہونا باقی ہے اور آگ بجھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، ابھی تک ہمیں کسی فرد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، میں تیز ہوا اور آگ لگنے کی وجہ سے ڈھانچہ ڈھے جانے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گیمنگ زون کے اندر جانے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ حادثے میں کتنے افراد کی اموات ہوئی جبکہ شہر کے تمام گیمنگ زونز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے آپریشن بند کردیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ راجکوٹ میں آتشزدگی کے حادثے سے انتہائی غمزدہ ہوں، میری دعائیں ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا جبکہ انتظامیہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
وزیر اعلی گجرات بھوپندر پٹیل نے کہا کہ راجکوٹ کے گیمنگ زون میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد میونسپل کارپوریشن اور انتظامیہ کو فوری طور پر امدادی کارروائیاں کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہے۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔