ملتان: مظفر گڑھ کے علاقے چوک سرور شہید پر مسافر وین کے حادثے میں ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں ایم ایم روڈ محمد والا کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال چوک سرور شہید منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5 مرد 3 خاتون 2 بچے اور ایک بچی شامل ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مسافر وین میں سوار افراد کا تعلق ملتان کی بستی لاڑ اور ایک ہی خاندان سے تھا، وہ ملتان سے بھکر اپنے رشتے داروں سے ملاقات کیلئے جارہے تھے۔
ہفتہ, اگست 2
تازہ ترین
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم