میڈرڈ: ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ آزاد فلسطین ریاست کا قیام ہی مشرق وسطی میں امن کا واحد راستہ ہے۔ اس لیے آج ہم باضابطہ طور پر فلسطین کو ایک الگ ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان گزشتہ ہفتے ناروے اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ کیا تھا تاہم پارلیمنٹ سے اس کی منظوری لینا باقی تھا۔
اسپین نے حکومتی سطح پر فلسطین کو ایک الگ اور آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کی منظوری دیدی جس کا اعلان وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا نہ صرف تاریخی انصاف کا معاملہ ہے بلکہ اسپین سمیت دیگر یورپی ممالک کے اس اقدام سے مشرق وسطی میں امن کو فروغ ملے گا۔
ہسپانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ مشرق وسطی میں امن کے قیام کا واحد راستہ ایک فلسطینی ریاست کا قیام ہے جو اسرائیلی ریاست کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو۔یاد رہے کہ اسپین، ناروے، آئرلینڈ کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے بعد اب بیلجیئم نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔