پاکستان کے اویس منیر نے ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی ہے۔سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں جاری ایونٹ کے فائنل میں اویس منیر نے ہانگ کانگ کے کیوئسٹ نینسن وان کو شکست دی۔
ہانگ کانگ کے نینسن وان کے خلاف اویس منیر نے 6-3 سے کامیابی حاصل کی، مقابلہ 2-2 سے برابر ہونے کے بعد اویس منیر نے مسلسل 3 فریمز باآسانی جیتے۔
آٹھویں فریم میں ہانگ کانگ کے کیوئسٹ نے کم بیک کیا اور اویس پوٹنگ نہ کرسکے، نویں فریم میں اویس نے بہترین کنٹرول اور پوٹنگ کا مظاہرہ کرکے فتح سمیٹی۔
اویس منیر نے 0-65، 35-26، 27-36، 38-20، 0-65، 13-46، 8-60، 34-0، 27-40 کے اسکور سے میچ جیتا۔
دوسری جانبپاکستان کے محمد حسنین اختر نے ایک سخت مقابلے کے بعد ہم وطن دفاعی چیمپئن محمد احسن رمضان کو مات دے کر ایشین انڈر21 اسنوکر چیمپئین شپ جیت لی۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے موصولہ اطلاعات کے مطابق محمد حسنین اختر نے اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے احسن رمضان کے خلاف فائنل میں بہترین مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی کو گلے لگایا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد حسنین اختر کا یہ پہلا انٹرنیشنل ایونٹ تھا، حسنین اختر کی جیت کا سکور 3-4 فریم رہا۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔