ریاض: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستوں کا قیام ہے۔
وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے بے حد ضروری ہے کہ سعودی عرب کے دو ریاستی حل کے مطالبے پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے۔
سعودی وزیر خارجہ نے غزہ میں مسلسل قیمتی انسانی جانوں کے ضیاں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
خیال رہے کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ایسٹونیا کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں انھوں نے ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی سمیت انسانی امدادی سامان کے داخلے اور روس یوکرین بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے پر بات چیت کی۔
جمعرات, دسمبر 12
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز