نومنتخب برطانوی وزیراعظم سر کئیراسٹارمر نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو میں کئیر اسٹارمر نے غزہ جنگ بندی اور دو ریاستی حل کی ضرورت پر زور دیا۔
برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق وزیراعظم اسٹارمر نے نیتن یاہو سے غزہ اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اسرائیل کی شمالی سرحد کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے تمام فریقین کواحتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
برطانوی وزیراعظم نے فلسطینی صدر سے بھی ٹیلیفون پر بات کی اور فلسطین کی بین الاقوامی قانونی حیثیت کا یقین دلایا۔
وزیراعظم اسٹارمر نے فلسطینی صدر محمود عباس کو بتایا کہ برطانیہ کی امن عمل میں تعاون کو تسلیم کرنے کی دیرینہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، امن عمل کا راستہ فلسطینیوں کا ناقابل تردید حق ہے۔
جمعرات, دسمبر 12
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز