اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم و علاج کا حق بغیر کسی مشکل کے دہلیز پر ملنا غریب آدمی کا حق ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس زمانے کی حکومت نے پی کے ایل آئی کو تباہ کیا، اس میں ذہین ترین قابل ڈاکٹرز تھے، جس کی تباہی میں اس نام نہاد مصنف نے کوئی کسر نہ چھوڑی، عام آدمی کی تعلیم و صحت اور ترقی و خوشحالی میں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جناح اسپتال میں غریب آدمی کا 100 فیصد مفت علاج ہوگا، غریب آدمی کے پاس وسائل نہیں، اس کیلیے شبانہ روز محنت کرکے رزق حلال کمانے کے باوجود محدود آمدن میں علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرنا مشکل ہے، مجھ سمیت اشرافیہ امریکا سمیت دنیا بھر میں جہاں چاہے مہنگا ترین علاج کراسکتے ہیں، مگر عام آدمی کہاں جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب بھر میں سرکاری اسپتالوں میں بہترین علاج کی سہولیات فراہم کیں، غریب آدمی کا حق ہے کہ تعلیم و علاج بغیر مشکل کے اس کی دہلیز پر پہنچایا جائے، پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) بہترین اسپتال ہے، تاریخ کا دلخراش واقعہ ہے، نام نہاد منصف نے سازش کرکے پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی بھرپور کوشش کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ جب ملک میں بجلی کے اندھیرے تھے اور 2009 میں 20، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی، الیکشن آئے تو میرے منہ سے نکل گیا کہ 6 ماہ میں ہم اندھیرے ختم کردیں گے، میرا بہت مذاق اڑایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے جذبات میں اخلاص کے ساتھ بات کی تھی، میں نے اللہ سے دعا کہ تو ہی عزت رکھنے والا ہے عزت رکھ لے، پھر نواز شریف کی قیادت میں 2013-18 میں ملک بھر سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی اور دوبارہ اجالے آگئے، اللہ سے دعا کریں کہ یہ اسپتال ایک سال میں مکمل ہو، ملک میں امن و سکون ہو اور معاشی و سیاسی استحکام ہو۔
ہفتہ, دسمبر 14
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں