لاہور: سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال کو ڈائٹ پلان قرار دے دیا۔
اپنے بیان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دوپہر تین بجے شروع ہونے والی بھوک ہڑتال شام سات بجے تک اختتام پذیر ہونے والا ڈائٹ پلان ہے، دوپہر کا کھانا کھا کر شام کے کھانے سے پہلے ختم ہونے والی بھوک ہڑتال ڈھونگ اور مذاق ہے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے مجرم کے لیے انٹر مٹنٹ فاسٹنگ ہو رہی ہے اور 4گھنٹے کا ڈائٹ پلان ہی فالو کیا جا سکتا ہے۔ ملک کو مہنگا اور عوام کو بھوکا کرنے والے کے لیے 4گھنٹے کی ہی بھوک ہڑتال کا مذاق کیا جا سکتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 25کروڑ عوام کو بھوک میں مبتلا کرنے والے 9 مئی کے مجرم کے لیے 4 گھنٹے ہی بھوکا رہا جا سکتا ہے۔
سینیئر وزیر پنجاب نے کہا کہ قومی تنصیبات، شہدا کی بے حرمتی، قائدِ اعظم کے گھر کو جلانے، پولیس اور رینجرز کے سر پھاڑنے کا اعتراف کرنے والے سزا کا مستحق ہے 4 گھنٹے بھوک ہڑتال کا مستحق نہیں۔
بدھ, اپریل 23
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔