نئی دہلی: بھارت میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی ایک موچی کی دکان پر آمد اور کچھ دیر گفتگو نے موچی کے دن پھیر دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق موچی رام چیت نے بتایا کہ کانگریس جماعت کے رہنما راہول گاندھی جب سے اس کی دکان سے ہوکر گئے ہیں، میری زندگی بدل گئی ہے۔ لوگ اپنی گاڑیاں روک کر ملتے ہیں اور عزت دے رہے ہیں۔
چند روز قبل راہول گاندھی اترپردیش کے علاقے سلطان پور میں عدالتی سماعت میں تاخیر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سامنے بیٹھے ایک موچی کی دکان میں چلے گئے اور گفتگو کی۔راہول گاندھی نے موچی رام چیت سے کہا مجھے بھی جوتے سینا اور اس میں تلوے چسپاں کرنا سیکھائیں۔ راہول گاندھی نے ایک جوتے میں ٹانکے لگائے اور تلوے کو پیسٹ بھی کیا۔
بعد ازاں راہول گاندھی تو چلے گئے لیکن ان کی جانب سے ایک سلائی مشین موچی رام چیت کے پاس پہنچی۔ جس سے ان کو جوتے سینے میں آسانی رہے گی۔
موچی رام چیت نے بتایا کہ میرے دن پھیر گئے ہیں سلائی مشین بھی ملی اور جس جوتے پر راہول گاندھی نے ٹانکے لگائے اور تلوے پیسٹ کیے تھے اس جوتے کو خریدنے کے لیے لوگ 10 لاکھ روپے تک بھی دینے کو تیار ہیں۔
رام چیت نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے 10 لاکھ قیمت کو مسترد کردیا کیوں کہ یہ جوتا جس نے آرڈر دیا ہے بننے کو، میں اسی کو فروخت کروں گا پھر اس کی مرضی جو وہ کرے۔ میں وعدہ خلافی نہیں کروں گا۔
موچی رام چیت ایک چھوٹی جھونپڑی میں رہتے ہیں جس میں بجلی بھی نہیں ہے جب ان سے پوچھا گیا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے وہ یہ سلائی مشین کیسے استعمال کریں گے تو رام چیت نے بتایا کہ میرے بیٹے نے گھر میں بجلی کا بندوبست کرلیا ہے۔
منگل, دسمبر 3
تازہ ترین
- سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2آپریشنز، 8خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت2شہید
- میانوالی : تھانہ چاپری میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 4خوارجی مارے گئے
- عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: جیل ذرائع
- ملک بھر میں سوشل میڈیا سروسز سست روی کا شکار، صارفین پریشان
- پی ٹی آئی کے پرتشدد ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے اسلحہ کا استعمال نہیں کیا گیا: وزارت داخلہ
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ