پیرس اولمپکس میں پاکستان کے مزید 2 ایتھلیٹس ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ جمعہ کو پاکستانی اسپرنٹر فائقہ ریاض نے 100 میٹر کوالیفیکشن میں حصہ لیا، وہ اپنی ہیٹ میں چھٹے نمبر پر رہیں۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 12.49 سیکنڈ میں طے کیا۔
فائقہ ریاض نہ ہیٹ میں ٹاپ 10 میں رہیں نہ اگلے 5 مجموعی بہترین پلیئرز میں آسکیں، یوں فائقہ ریاض 100 میٹر ریس کے فائنل رانڈ میں جگہ نہ بناسکیں اور ایونٹ سے آٹ ہوگئیں۔
پیرس اولمپکس سے آج باہر ہونے والی دوسری خاتون ایتھلیٹس کشمالہ طلعت تھیں جنہوں نے 25 میٹر ائیر پسٹل ایونٹ کے کوالیفیکشن میں حصہ لیا لیکن وہ بھی فائنل رانڈ میں جگہ نہ بناسکیں۔
کشمالہ طلعت40 شوٹرز میں سے 22ویں نمبر پر رہیں۔ یوں پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والی پاکستان کی تینوں خواتین ایتھلیٹس کا سفر ختم ہوگیا۔
پاکستان کے 2 سوئمرز اور ایک شوٹر گلفام جوزف پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکے تھے۔
جس کے بعد پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والے 7 میں سے 5 قومی ایتھلیٹس ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں اور اب صرف شوٹر غلام بشیر اور ارشد ندیم سے امیدیں باقی ہیں۔
ہفتہ, دسمبر 21
تازہ ترین
- کچہ کے پولیس اہلکاروں کیلئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری
- بلوچستان میں انٹر ایجنسیز ٹاسک فورس فعال کر دی گئی
- پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36ویں کانووکیشن کا انعقاد
- جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 21 دسمبر کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری
- وزیراعظم کا انسانی سمگلروں کے سہولت کار اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
- گورنر سندھ سے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ملاقات
- مبینہ کرپشن کیس: پرویز الٰہی پر فرد جرم کیلئے 7 جنوری کی تاریخ مقرر
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا تجاوزات کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کا حکم
- عافیہ صدیقی کیس: وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے دنیا بھر کے دوروں کی تفصیلات طلب
- پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے دروازے کھلے، منت کرنے کو بھی تیار ہیں: سپیکر ایاز صادق
- سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر
- سکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 7 خوارج ہلاک