لندن: برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو ایرانی ایجنٹس کی مدد سے نشانہ بنایا۔
برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے زیر استعمال گیسٹ ہاوس کے 3 کمروں میں ایرانی سیکورٹی ایجنٹوں کی مدد سے دھماکا خیز مواد نصب کروایا تھا۔
اخبار کے مطابق اسماعیل ہنیہ ایران کے دورے میں اکثر اسی عمارت میں قیام کیا کرتے تھے۔ اصل منصوبے کے تحت اسماعیل ہنیہ کومئی 2024 میں طیارہ حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر قتل کیا جانا تھا تاہم اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں تاخیر اس لیے کی گئی کہ اس وقت عمارت میں بہت بڑا مجمع تھا اور آپریشن کی ناکامی کے امکانات زیادہ تھے۔
برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہیکہ ایرانی حکام کے پاس عمارت کی سی سی ٹی وی موجود ہے جس میں ایجنٹوں کو چپکے سے کمروں میں انتہائی تیزی سے آتے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ دھماکا خیزمواد نصب کرنیوالے ایجنٹ ایران چھوڑ چکے تھے تاہم ایران میں ایک ساتھی سے ان کا تعلق قائم تھا اوردھماکا خیزمواد کو ایران کے باہر سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے تباہ کیا گیا جب کہ تحقیقات کے دوران دیگر 2 کمروں سے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔
حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو 31جولائی کو ایران میں شہید کیا گیا۔ اسماعیل ہنیہ ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔
جمعرات, نومبر 21
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار