پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی رہنما عالیہ حمزہ کو سینٹرل جیل گوجرانوالا سے رہا کردیا گیا۔عالیہ حمزہ 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار اور سینٹرل جیل میں قید تھیں۔
گوجرانوالا کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 31جولائی کو عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کی تھی۔
عدالتی حکم پر آج عالیہ حمزہ کی طرف سے 50ہزار روپے کے مچلکے جمع کرادیے گئے جس کے بعد ان کو رہا کردیا گیا۔ اس موقع پر سینٹرل جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔
دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ کو 29 اگست تک کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہیکہ کوئی بھی ایجنسی عالیہ حمزہ کو ہائی کورٹ کی اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کریگی۔
جمعہ, نومبر 22
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار