راولپنڈی: پولیس کی ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی سے 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔
ایس پی فیصل سلیم کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس کی تفتیشی ٹیم میں ڈی ایس پی سکندر، خاتون ڈی ایس پی فوزیہ، انسپکٹر قیصر، یعقوب شاہ اور حسنین علی پر مشتمل تھی۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ 9 مئی واقعات پر راولپنڈی پولیس کی ٹیم نے متعلق بشری بی بی سے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا اور ٹیم نے اڈیالہ جیل میں 30منٹ تک بشری بی بی سے تفتیش کی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیم نے تفتیش کے دوران بشری بی بی سے راولپنڈی میں کیے گئے احتجاج، جلاو گھیرا سے متعلق سوالات کیے، حساس مقامات کے سامنے احتجاج کی منصوبہ بندی کے بارے میں سابق خاتون اول سے سوالات کیے گئے۔
جیل ذرائع نے کہا کہ تفتیش کے دوران پولیس نے جمع شواہد کی بنیاد پر بھی مختلف سوالات کیے۔
خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کو ایک ہفتے میں بشری بی بی سے تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے 12 اگست کو بشری بی بی کی 12مقدمات میں ضمانت خارج کی تھی۔
جمعرات, اپریل 24
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔