غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) قطر میں مذاکرات کے شروع ہوتے ہی اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں تیزی آگئی۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری سے ایک دن میں کم از کم 88 فلسطینی شہید ، 208 زخمی ہو گئے، صیہونی فوج نے صرف 3 دن میں 100 سے زائد حملے کیے، شمال مغربی غزہ شہر میں اسرائیلی ڈرون حملوں سے متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپوٹس میں مزید بتایا گیا کہ رفاہ میں اسرائیلی بمباری میں 6 فلسطینی شہید، متعدد زخمی ہوئے۔ واضح رہے اسرائیلی فورسز کے غزہ میں حملوں سے شہداء کی مجموعی تعداد 45 ہزار 805 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 9 ہزار 64 فلسطینی زخمی چکے ہیں۔دوسری جانب حماس رہنما باسم نعیم نے اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کی قطر میں حماس کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی تصدیق کردی، ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کیلئے اسرائیلی فوج کا انخلا ءاور بے گھر فلسطینیوں کی واپسی ضروری ہے۔
بدھ, فروری 5
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق