نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے باجوڑ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ نگراں وزیراعظم نے دہشت گرد حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اپنے بیان میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی اہلکاروں اور پولیو ورکرز کو سلام پیش کرتی ہے، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے تک انسداد پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری رہے گی اور عوام پولیو ویکسین کے حوالے سے کسی منفی پروپیگنڈے کے جھانسے میں نہ آئیں۔ پروگرام کی توثیق کی ہے۔ واضح رہے کہ پیر 8 جنوری کی صبح خیبر پختونخوا کے شمالی ضلع باجوڑ میں پولیس کے ٹرک پر بم حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے تھے۔
منگل, مارچ 11
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔