نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ایران کے ساتھ کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد ڈیوس کا دورہ مختصر کرکے آج رات وطن واپس پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ نگراں وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلائیں گے جس میں پاک ایران کشیدگی پر بات کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت دفاع اور خارجہ امور کے اعلی حکام شرکت کریں گے، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاک ایران تعلقات کے مستقبل پر بھی غور کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرپسندوں کے خلاف حالیہ آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل ایران نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان کے دور افتادہ علاقے پنججور کے ایک چھوٹے سے گاں پر میزائل حملے کیے تھے جس میں 2 بچیاں شہید اور 3 زخمی ہو گئی تھیں۔پاکستان نے آج صبح ایران کے حملوں کا سخت جواب دیتے ہوئے سیستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں متعدد دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔