لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کے نامزد کردہ آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی کی حمایت کرنے پر سینئر رہنما سردار مہتاب عباسی کو پارٹی سے نکال دیا۔
مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سردار مہتاب عباسی کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے نکال دیا اور انہیں پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کے فیصلے کے بعد جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے سردار مہتاب عباسی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل سرداری مہتاب عباسی نے ایبٹ آباد کے حلقہ این اے 17 میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اپنے 35 سالہ حریف اور آزاد امیدوار علی خان جدون کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر سردار مہتاب احمد خان نے مسلم لیگ ن چھوڑنے اور این اے 16 ایبٹ آباد 1 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا جب کہ وہ صوبائی حلقوں سے بھی مسلم لیگ ن کا حصہ تھے۔ امیدواروں کے مقابلے میں آزاد امیدوار بھی کھڑے ہیں۔
جمعرات, نومبر 21
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار