نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی کے لیے خطے کے ممالک کے ساتھ مثبت تعلقات استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
چین کے نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنی پالیسی کو معقول بنانے اور اسے مارکیٹ کی سطح پر لانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو ایک فعال اقتصادی ملک بنانا چاہتے ہیں اور اسے مینوفیکچرنگ کے شعبے میں خود کفیل بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سبز اور پائیدار ترقی پر توجہ دے رہا ہے۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہم سستی توانائی کے حصول کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، صنعتی شعبے میں ترقی سے ہی معاشی استحکام آئے گا۔
پاک چین تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے چین کے ساتھ شراکت داری پر مبنی تعلقات ہیں، چین ترقی کرتا ہے تو پوری دنیا ترقی کرتی ہے۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، ہمیں نئی سوچ اور نظریات پر عمل کرنا ہوگا۔
جمعہ, جولائی 4
تازہ ترین
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب