ملتان: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پرانے سیاستدانوں نے معاشرے اور اداروں کو تقسیم کیا جس کی وجہ سے آج پاکستان کی صورتحال خطرناک ہے۔
ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تین بار وزیراعظم رہنے والے سیاستدان چوتھی بار کرسی کے لیے کوشش کر رہے ہیں جب کہ انہیں عوامی مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت مہنگائی اور بے روزگاری کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی جماعت کے پاس اس پر قابو پانے کا کوئی پلان نہیں ہے کیونکہ باقی سیاسی جماعتیں اپنے لیے ہیں اور پی پی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے الیکشن لڑ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور پولیس نے قربانیاں دے کر دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور آج دہشت گرد دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں۔ ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست دفن کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد 17 غیر ضروری وزارتیں ختم کرکے ان کا پیسہ عوام پر خرچ کروں گا جب کہ اشرافیہ کو سالانہ دی جانے والی 1500 ارب کی سبسڈی بھی ختم کروں گا’ ہم سرمایہ دار سے ٹیکس لے کر غریب پر لگائیں گے۔
پی پی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے ہاتھ سے معاشی معاہدہ تیار کیا ہے، حکومت میں آنے کے بعد سب سے پہلے اس پر عملدرآمد کروں گا جس کے ذریعے مہنگائی، بے روزگاری پر قابو پایا جاسکے گا۔ نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ کچھ لیڈروں کا مقصد صرف چوتھی بار کرسی پر بیٹھنا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ سمجھتی ہے کہ انہوں نے میچ فکس کر لیا ہے، لیکن ایسا نہیں ہے، وہ گھر سے نکلنے کے قابل بھی نہیں۔اس سے قبل سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر پارٹی رہنماں نے بھی ریلی سے خطاب کیا۔
اتوار, اگست 31
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی