راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے دہشت گردی سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات پاکستان اور ایران کے تاریخی ‘ مذہبی اور ثقافتی رشتوں کا ادراک کرتے ہوئے فریقن نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور ایک دوسرے کے تحفظات کو زیادہ سے زیادہ سمجھنے پر زور دیا۔
آرمی چیف نے دیگر ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیا اور اسے مقدس، ناقابل تسخیر اور ریاست سے ریاست تعلقات کی بنیاد قرار دیا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ خطرہ ہے جس سے باہمی تعاون، بہتر کوآرڈینیشن اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ فریقین نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ قریبی رابطے میں رہا جائے گا۔
آرمی چیف نے پائیدار مواصلات کی ضرورت پر زور دیا اور سیکیورٹی خدشات سے نمٹنے کے لیے دستیاب مواصلاتی ذرائع کے استعمال پر زور دیا۔
دونوں فریقوں نے مشترکہ خطرات کے خلاف رابطہ کاری اور ردعمل کو بہتر بنانے کے لئے ایک دوسرے کے ملک میں فوجی رابطہ افسروں کی تعیناتی کے طریقہ کار کو جلد سے جلد فعال کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ اور آرمی چیف نے اتفاق کیا کہ کسی کو برادر ممالک کے درمیان تعلقات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، فریقین نے سرحدی خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور ایران برادرانہ پڑوسی ہیں اور دونوں ممالک کی تقدیر آپس میں جڑی ہوئی ہیں، جس کی نشاندہی ایرانی وزیر خارجہ اور آرمی چیف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں اطراف کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایک ناگزیر ضرورت کے طور پر کی گئی۔
پیر, دسمبر 16
تازہ ترین
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا