حیدر آباد: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس کے فیصلے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرے لیے اس کی حمایت کرنا تھوڑا مشکل ہے۔
ایک نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ غیر قانونی شادی کیس کے اس نتیجے کی تائید کرنا مشکل ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کو دوران عدت نکاح کیس میں 7، 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدت نکاح کیس پر میڈیا جس طرح رپورٹنگ کر رہا ہے میں اس کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ماضی میں کی گئی کوششیں بھی اس فیصلے سے بری طرح متاثر ہو سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ حیدرآباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں ایک جماعت نفرت اور تقسیم کی سیاست کررہی ہے، آپ کو ان کی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ووٹ کی طاقت سے دفن کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جو سیاسی جماعتیں ہم سے لڑنا چاہتی ہیں، لوگ ان کی اصلیت اور ماضی جانتے ہیں، ہمارے مخالفین نفرت اور تشدد کی سیاست کرنا جانتے ہیں، ان لوگوں نے 90 کی دہائی میں ہمارے شہر کے ساتھ کیا کیا۔ .
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وفاق میں ایک ایسی جماعت ہے جو نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہی ہے، ایک شخص کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کی سازش ہو رہی ہے، اس سازش کو روکنے کے لیے تیر پر مہر لگانی ہوگی۔ .
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں عوام کے لیے عوامی معاشی معاہدہ لایا ہوں، اگر آپ مجھے وزیراعظم بنائیں گے تو تمام 10 نکات پر عمل کروں گا، پاکستانی عوام کی آمدنی دوگنی کریں گے، خواتین کو بلاسود قرضے دیں گے۔ .
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں عوام کی فکر نہیں اس لیے چوتھی بار کرسی پر بیٹھنے کی فکر ہے۔ وزیراعظم کی کرسی پر بٹھایاتو اپنا منشور کو ثابت کرکے دیکھائیں گے۔ میں بے روزگار نوجوانوں کو یو تھ کا رڈ دونگا اور نوکری ملنے تک انکا خیال رکھوں گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہر ضلع میں یونیورسٹی بنے گی، ہر ضلع میں علاج معالجے کی مفت اور معیاری سہولیات فراہم کریں گے، اشرافیہ کو دی جانے والی 1000 ارب سے زائد کی سبسڈی ختم کرکے اسے خواتین و حضرات پر خرچ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘آپ سے کہا جائے گا کہ پتنگ کو ووٹ دیں، تو آپ نے کہنا ہے کہ ہم پاکستان مردہ باد اور را سے پیسے لینے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے، آپ سے کہا جائے کہ آزاد امیدوار کو ووٹ دیں۔’ تو آپ نے کہنا ہے کہ ہمیں اپنا ووٹ ضائع نہیں کرنا ۔
جمعہ, اکتوبر 18
تازہ ترین
- ڈکیت گینگ کی سرپرستی، سب انسپکٹر اور جیل ملازم گرفتار
- وزیراعظم ہائوس میں بڑا سیاسی اکٹھ، فوجی عدالتوں کے معاملے پر بریفنگ
- آئین میں ترمیم کیلئے حکومت کا طریقہ کار درست نہیں: بیرسٹر گوہر
- اسرائیل کا حماس سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کا دعویٰ
- ڈیمز فنڈ میں موجود رقم حکومت کے پبلک اکائونٹ میں منتقل کرنے کا حکم
- میرے استعفیٰ سے دہشتگردی کم ہوتی ہے تو تیار ہوں: وزیراعلی بلوچستان
- احتجاج کی کال پی ٹی آئی کی ملک دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے : خواجہ آصف
- بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ خان اڈیالہ سے جہلم جیل منتقل
- پنجاب حکومت کا گاڑی مالکان کیلئے من پسند نمبر پلیٹ کے اجرا کا فیصلہ
- وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال
- بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں
- اسرائیل کی بیروت میں وحشیانہ بمباری، مزید 60 افراد شہید،168 زخمی